23 جنوری 2013 - 20:30

يمن ميں امريکا کے دو الگ الگ ڈرون حملوں ميں کم ازکم نو افراد مارے گئے ہيں -

ابنا: خبروں کے مطابق امريکا کا پہلا ڈرون حملہ خاولان شہر کے قريب ہوا جو دارالحکومت صنعا سے پينتيس کلو ميٹر جنوب مشرق ميں واقع ہے اس حملہ ميں ايک گاڑي کو نشانہ بنايا گيا جس ميں سات افراد ہلاک ہوگئے -جبکہ دوسرا ڈرون حملہ البائدہ صوبے کے ردّا علاقے ميں ايک گھر پر کيا گيا جس ميں دو افراد کے مارے جانے کي خبر ہے -خبروں ميں کہا گيا ہے کہ امريکا کے ان ڈرون حملوں ميں تين افراد زخمي بھي ہوئے ہيں - پچھلے چند برسوں سے امريکا پاکستان کے ساتھ يمن ميں بھي ڈرون حملے جاري رکھے ہوئے ہے جن ميں اب تک سيکڑوں عام شہري مارے جاچکے ہيں -واشنگٹن کا کہنا ہے کہ اس کے ڈرون حملوں ميں شدت پسندجنگجوؤں کو نشانہ بنايا جاتا ہے جبکہ مقامي لوگوں کا کہنا ہے کہ ان غير قانوني حملوں ميں زيادہ تر عام شہري ہي نشانہ بنتے ہيں -امريکا کے ڈرون حملوں کے خلاف يمن ميں عوام نے بارہا مظاہرے کرکے ان حملوں کو فوري طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کيا ہے يمني عوام کا کہنا ہے کہ امريکا کے يہ حملے يمن کي خودمختاري اور ارضي سالميت کي خلاف ورزي ہے -

.......

/169